کنول کے بیج، جنہیں مکھانے یا فوکس نٹس بھی کہا جاتا ہے، نہ صرف ذائقے دار بلکہ صحت کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ہیں۔ یہ نظامِ ہضم کو بہتر بناتے ہیں، بھوک پر قابو رکھتے ہیں اور وزن گھٹانے میں مدد دیتے ہیں۔
ان میں موجود قدرتی اجزاء جگر و گردوں کو صاف کرتے، دل کی صحت بہتر بناتے اور خون کی روانی کو بہتر کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ جھریاں کم کرنے اور جلد کو جوان رکھنے میں بھی مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
کنول کے بیج ذہنی تناؤ کم کرنے، نیند کو بہتر بنانے اور اعصاب کو سکون دینے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

