سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور شام کی خودمختاری کا احترام یقینی بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کی امن کی کوششوں کی عالمی سطح پر حمایت کی جائے تاکہ ملک میں استحکام آئے۔ اقوام متحدہ میں سعودی مندوب ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل نے بھی اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے شام میں سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

