اداکارہ حرا مانی کو حالیہ دنوں میں بولڈ ساڑھی لک پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ نیلے اور گلابی رنگ کی بنارسی ساڑھی اور بغیر آستینوں کے بلاوز میں تصاویر شیئر کرنے پر انہیں فحاشی کو فروغ دینے کا الزام دیا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے ان کے لباس کو غیر مناسب قرار دیا اور کہا کہ شوبز شخصیات کو معاشرتی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے۔ حرا مانی انسٹاگرام پر کافی فالوونگ رکھتی ہیں اور اس وقت ڈرامہ ڈائن میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

