اسرائیلی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 93 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 30 وہ افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے انتظار میں تھے۔ بوریج کیمپ میں ایک اسکول پر بمباری سے بھی 3 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 58 ہزار 573 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

