بھارتی سینما کے معروف اداکار کوٹا سرینواسا راؤ 82 برس کی عمر میں حیدرآباد میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور دو روز قبل ہی اپنی 83ویں سالگرہ منائی تھی۔
چار دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں انہوں نے 700 سے زائد فلموں میں کام کیا، خاص طور پر منفی کرداروں میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ انہیں 2015 میں ’پدما شری‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سیاست میں بھی سرگرم رہے اور 1999 سے 2004 تک بی جے پی کے ایم ایل اے کے طور پر خدمات انجام دیں۔

