انگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز ٹیسٹ آخری دن دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ بھارت نے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنائے ہیں۔
بھارت کو فتح کے لیے مزید 135 رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 6 وکٹیں چاہیے۔ کے ایل راہول 33 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
یاد رہے دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز 387، 387 رنز پر ختم ہوئی تھیں، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 192 رنز بنائے، جس کے بعد بھارت کو 193 رنز کا ہدف ملا۔ 5 میچز کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔

