سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف ایک بار ان سے اس بات پر ناراض ہو گئے تھے کہ انہوں نے وزیراعظم کو ایک گھنٹہ انتظار کروایا۔ جاوید ہاشمی نے پوڈکاسٹ میں صحافی ارشاد بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب نواز شریف نے شکوہ کیا تو میں نے ہنستے ہوئے ٹال دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک بار مجیب الرحمٰن شامی اور حفیظ اللہ نیازی ملاقات کے لیے آئے، اور انہیں بیڈروم میں بٹھا دیا کیونکہ باتیں ذاتی نوعیت کی تھیں۔ بعد میں یاد آیا کہ نواز شریف بھی ان کے ساتھ آئے تھے لیکن انہیں نظرانداز کر دیا گیا۔
جاوید ہاشمی کے مطابق نواز شریف ہمیشہ انہیں کابینہ سے نکالنے کی کوشش کرتے رہے، کیونکہ وہ انہیں سیاسی طور پر خطرہ سمجھتے تھے، حالانکہ وہ خود چپ رہ کر سیاسی ورکر کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔

