بلوچستان کے علاقے لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قتل کیے گئے 9 مسافروں کی میتیں ضلع بارکھان کی انتظامیہ نے پنجاب حکام کے سپرد کر دیں۔
ڈیرہ غازی خان کے کمشنر اشفاق احمد کے مطابق لاشیں سرحدی مقام بواٹہ پر وصول کی گئیں، جنہیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا جن میں لودھراں، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، مظفرگڑھ، خانیوال، لاہور، اٹک اور گجرات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان افراد کو گزشتہ رات بس سے اتار کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

