تحریک انصاف کی کور کمیٹی رکن مشال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ مشال نے یہ بات چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ٹیلیفون پر بتائی، اور کہا کہ یہ پیغام بشریٰ بی بی کے ذریعے جیل سے ملا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے انہیں مشورہ دیا کہ پہلے کاغذات جمع کروا دیں، بعد میں فیصلہ ہوگا۔ تاہم، گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو ٹکٹ دینے کی ہدایت نہیں دی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوں گے۔

