سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ان کے بچے یا بہنیں رہائی نہیں دلا سکتیں، یہ فیصلہ صرف ان کا اپنا طرزِ عمل کرے گا۔ دنیا نیوز پر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران کے بچے پاکستان آ کر سیاسی سرگرمی کرنا چاہتے ہیں تو قانون کے دائرے میں رہیں، کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں، جبکہ آصف زرداری صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سے کام کر رہے ہیں۔ عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے چینی درآمد کی گئی ہے اور حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

