راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت سے کوئی پسِ پردہ مذاکرات جاری نہیں اور بات چیت کا کوئی باضابطہ سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں مصافحہ کرتے ہوئے بات چیت کی خواہش ظاہر کی تھی اور اسپیکر آفس کے ذریعے رابطے کی تجویز دی تھی۔
گوہر خان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سیاسی عمل میں بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں، اور کوشش ہے کہ اصل فریقین سے ہی مذاکرات ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا اور پارٹی بانی بھی ہمیشہ مذاکرات پر زور دیتے رہے ہیں۔

