چکوال میں مبینہ پولیس فائرنگ سے کمسن بچی کی ہلاکت کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ خصوصی تفتیشی ٹیم نے اسپتال میں زیرِ علاج بچی کے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث اہلکار کی ڈیوٹی اور حاضری کا ریکارڈ بھی جانچا گیا، جبکہ فائرنگ میں استعمال ہونے والا سرکاری اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزم اہلکار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔
تحقیقاتی عمل کے تحت جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب متاثرہ خاندان سے مبینہ ڈکیتی میں ملوث دو مشتبہ افراد بعد ازاں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے، جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
