محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرم اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سبی ملک کا گرم ترین شہر رہا جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مختلف شہروں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہی، جبکہ کئی علاقوں میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔ لاہور، پشاور، ملتان، اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
