غزہ کی وزارتِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ ہزاروں مریض فوری علاج کے باوجود بیرونِ ملک طبی سہولیات حاصل نہیں کر پا رہے، جس کے باعث انسانی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔
حکام کے مطابق طویل جنگ کے دوران غزہ کا صحت کا نظام شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ سرحدی گزرگاہوں پر پابندیوں اور محدود آمدورفت کی وجہ سے مریضوں کے انخلاء میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ وزارتِ صحت نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مریضوں کو علاج کے لیے محفوظ اور بروقت رسائی فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے بھی غزہ میں انسانی امداد اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سرحدی راستے کھولنے پر زور دیا ہے، جبکہ جنگ کے اثرات سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کو فوری ضرورت قرار دیا جا رہا ہے۔
