بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی انجری کے باعث افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں ہیمسٹرنگ کی تکلیف لاحق ہے، جس کے باعث انہیں اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد متوقع ہے۔ افغانستان کی ٹیم اس ماہ بھارت کے دورے پر ایک ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچز کھیلے گی۔
