ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

اسرائیل کے جوہری پروگرام پر سوال، امریکی وزیرِ خارجہ نے واضح جواب دینے سے گریز کیا

امریکی کانگریس میں ایک سماعت کے دوران وزیرِ خارجہ سے اسرائیل کی جوہری صلاحیتوں کے بارے میں سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس پر براہِ راست مؤقف دینے کے بجائے معاملے پر خفیہ اجلاس میں گفتگو کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک اسرائیل کے بارے میں اپنا اندازہ رکھتے ہیں۔

سماعت کے دوران بعض اراکین نے مطالبہ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اسرائیل کے جوہری پروگرام سے متعلق مزید شفافیت ہونی چاہیے۔ اسرائیل نے کبھی باضابطہ طور پر جوہری ہتھیار رکھنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم عالمی سطح پر اسے جوہری صلاحیت رکھنے والا ملک سمجھا جاتا ہے۔