ذات صلة

جمع

ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، ٹرمپ کی امید اور سخت وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بات چیت مثبت رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران ممکنہ امن معاہدے پر غور کر رہا ہے اور جلد کسی نتیجے تک پہنچنے کے امکانات موجود ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور امریکا افزودہ یورینیم کے معاملے پر بھی بات کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر معاہدہ ہو گیا تو سمندری راستے کھولے جا سکتے ہیں اور فوجی کارروائیاں روک دی جائیں گی، تاہم معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔