متحدہ عرب امارات نے ایران کے حالیہ بیانات کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق ملک اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام سفارتی، قانونی اور دفاعی اقدامات کا حق رکھتا ہے اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعلقات اس کا بنیادی اصول ہیں۔
دوسری جانب ایران نے یو اے ای پر حملوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کارروائیاں مخصوص اہداف کے خلاف تھیں اور امارات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ ایران نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔
