بھارت کے سابق فاسٹ بولر سلیل انکولا کو شدید ڈپریشن کے باعث علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ سابق کرکٹر اس وقت مینٹل ہیلتھ سینٹر میں زیرِ علاج ہیں، جہاں ان کی حالت بہتر بنانے کے لیے ری ہیب جاری ہے۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ 2024 میں والدہ کے انتقال کے بعد ان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی اور حالیہ عرصے میں طبیعت بگڑنے پر علاج کا فیصلہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیل انکولا نے کرکٹ میں مختصر مگر نمایاں کیریئر گزارا، انہوں نے 1989 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا تھا اور بعد میں ایک روزہ میچوں میں بھی بھارت کی نمائندگی کی۔
سابق بھارتی فاسٹ بولر سلیل انکولا ڈپریشن کے علاج کے لیے اسپتال منتقل
