ایران نے کہا ہے کہ اس کی بندرگاہیں اور سمندری ادارے تجارتی جہازوں کو ہر قسم کی مدد اور سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز اور قریبی سمندری راستوں سے گزرنے والے جہازوں کو تکنیکی سپورٹ، طبی مدد اور دیگر ضروری خدمات دی جا سکتی ہیں۔
ایران نے یہ بھی مؤقف اپنایا ہے کہ سمندری سلامتی سے متعلق پیش کی جانے والی بعض عالمی تجاویز سیاسی نوعیت کی ہیں اور مسائل کا حل نہیں۔
ایران کی سمندری خدمات کی پیشکش، آبنائے ہرمز میں تعاون کا اعلان
