سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے وادی منیٰ میں عارضی خیمہ بستی کا دورہ کیا اور عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر حج نے مشاعر مقدسہ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں رہائش اور دیگر انتظامات کی قبل از وقت تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے حج آپریشن مزید مؤثر اور آسان ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سال پہلی مرتبہ حجاج کی منتقلی کے عمل کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس سے آمد و رفت کے تمام مراحل بہتر طریقے سے انجام دیے جا سکیں گے۔
وزیر حج کے مطابق خیمہ بستیوں میں آگاہی بورڈز اور ہدایتی سائنز بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ عازمین کو رہنمائی اور سہولت حاصل ہو سکے۔
