جنوبی لبنان کے علاقے صریفہ میں Israel کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان سے گئے جبکہ 7 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زخمی بچی کی نومولود بہن سمیت خاندان کے دیگر افراد حملے میں جان سے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اچانک زور دار دھماکوں نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔
یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب United States اور Iran کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو چکا تھا، جس سے خطے میں امن کی امید پیدا ہوئی تھی، تاہم حملے جاری رہے۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اسپتال زخمیوں کی بڑی تعداد کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
