ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

ایران کے نئے سپریم لیڈر کے بعد خطے میں کشیدگی، تازہ حملوں کا دعویٰ

ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور ایران نے اسرائیل اور امریکی تنصیبات پر تازہ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 امریکی میزائل دفاعی ریڈار تباہ کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کے آسمان پر ایرانی میزائل دیکھے گئے، جبکہ متحدہ عرب امارات کے الفجیرہ آئل انڈسٹری زون میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے آگ لگ گئی۔ کویت کے سبیہ پاور اینڈ واٹر پلانٹ میں بھی آگ لگنے کی اطلاع ملی جسے بعد میں بجھا دیا گیا۔

ادھر لبنان میں حزب اللہ نے اسرائیلی ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ امریکا نے سعودی عرب میں موجود اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔