ذات صلة

جمع

عسیر سمر سیزن کا آغاز، سیاحت اور ثقافت کا شاندار امتزاج

عسیر ریجن میں گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے...

ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ واضح کر دی

اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل...

بحرین میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی

بحرین کے دارالحکومت کے قریب واقع اہم آئل ریفائنری کے علاقے میں ڈرون حملے کے بعد دھواں اٹھنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ حکام کے مطابق سترا کے علاقے میں ہونے والے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

بحرینی وزارتِ صحت کے مطابق واقعے میں 32 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام فعال ہے اور ممکنہ میزائل حملوں کو روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ عراق کے اربیل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر بھی ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔