ذات صلة

جمع

سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری و ترقی کا شاہی فرمان جاری

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے...

خانہ کعبہ کے دروازے سے منسلک نایاب سونے کی تختی کی نمائش

حرمین شریفین آرکیٹیکچرل ایگزیبیشن میں خانہ کعبہ کی تاریخ...

ورلڈکپ 2026 میں شدید گرمی کھلاڑیوں کیلئے بڑا چیلنج بننے کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں...

لاہور اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی ویزا سروسز عارضی طور پر بند

لاہور اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ کی ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں، جس کے باعث آج سے 13 مارچ تک کی امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اپوائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق نئی اپوائنٹمنٹ سے متعلق ہدایات درخواست دہندگان کو ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، جبکہ امریکی شہریوں کے لیے معمول اور ہنگامی خدمات جاری رہیں گی۔

دوسری جانب کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر پیش آنے والے ہنگامہ آرائی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں قائم کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وزیرِ داخلہ کو پیش کرے گی۔