آسٹریلیا میں پاکستانی فاسٹ بولر عرفان جونیئر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت ہونے پر 5 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق وکٹوریا پریمیئر شپ کے دوران امپائرز نے عرفان جونیئر کو بال کی حالت خراب کرتے ہوئے پایا، جس پر کرکٹ وکٹوریا کے ٹریبونل نے کارروائی کی۔
عرفان جونیئر اس وقت آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ وہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے علاوہ پی ایس ایل میں مختلف فرنچائزز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

