بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹر جہاں آراء عالم کے سابق سلیکٹر پر لگائے گئے نامناسب رویے کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
بی سی بی کے مطابق یہ ایک حساس معاملہ ہے، اس کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 15 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔ بورڈ نے کہا کہ ایسے الزامات کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور نتائج کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
جہاں آراء عالم، جو اس وقت آسٹریلیا میں مقیم ہیں، نے اپنے انٹرویو میں سابق سلیکٹر اور منیجر پر فحش سوالات کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ انہوں نے بی سی بی حکام کے رویے پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
