بھارتی کرکٹ پریزینٹر ریدھیما پٹھک نے بنگلادیش پریمیئر لیگ سے نکالے جانے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بی پی ایل سے علیحدگی ان کا ذاتی فیصلہ تھا، نہ کہ انہیں لیگ سے ڈراپ کیا گیا۔
ریدھیما پٹھک کے مطابق ان کے لیے قوم اولین ترجیح رکھتی ہے اور وہ کرکٹ کو ایک پیشہ ورانہ اسائنمنٹ کے طور پر دیکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ کرکٹ سے دیانت احترام اور جذبے کے ساتھ وابستہ رہی ہیں اور آئندہ بھی اسی سوچ کے تحت کام جاری رکھیں گی۔
ریدھیما پٹھک کی وضاحت، بی پی ایل چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی
