سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن کے صوبے الضالع میں محدود فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے جنوبی علیحدگی پسند فورسز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اتحاد کے مطابق سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے سربراه عيدروس الزبیدی طے شدہ پروگرام کے تحت ریاض جانے کے بجائے نامعلوم مقام پر چلے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ الزبیدی کو یمنی حکومت اور جنوبی قیادت کے درمیان مذاکرات میں شرکت کرنا تھی، تاہم اطلاعات ملیں کہ انہوں نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ بڑی فوجی طاقت الضالع میں جمع کر لی ہے۔ ممکنہ تصادم کو روکنے کے لیے صبح سویرے پیشگی فضائی کارروائی کی گئی، جبکہ الزبیدی ریاض جانے والے طیارے میں سوار نہیں ہوئے۔
یمن میں کشیدگی: سعودی اتحاد کی الضالع میں محدود فضائی کارروائی
