کراچی کے علاقے محمود آباد کی کشمیر کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عابد علی کے طور پر ہوئی ہے اور لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر کورنگی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو مارا گیا۔
