سینئر اداکار محمود اختر نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مغربی اثر و رسوخ اور غیرملکی فنڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آج کے ڈرامے اپنی اصل روح اور ثقافتی اقدار سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
اُن کے مطابق ماضی میں کہانیوں میں سچائی اور معیار ہوتا تھا، لیکن اب مخصوص مغربی موضوعات پر فنڈنگ کے ذریعے ڈرامے بنائے جا رہے ہیں، جو معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ محمود اختر نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں ہمارا معاشرہ اپنی شناخت کھو بیٹھے گا۔

