پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ النصر کلب کی نمائندگی کرنے والے 40 سالہ کھلاڑی نے برطانوی میزبان پیئرز مورگن سے گفتگو میں بتایا کہ اب وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
رونالڈو کا کہنا تھا کہ فٹبال سے دور ہونا آسان نہیں، لیکن ہر سفر کا اختتام ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 25 سال کی عمر سے ہی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کی تیاری کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ میں اپنی فیملی، بچوں اور ذاتی زندگی پر توجہ دوں، کیونکہ فٹبال کے بعد بھی زندگی میں بہت کچھ ہے جس کا تجربہ کرنا باقی ہے۔

