نجران کے قدیم فن تعمیر کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاکہ اس کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت اجاگر کی جا سکے۔ مقامی ماہرین فن تعمیر نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اصل مٹیریل اور روایتی ڈیزائن استعمال کیے جائیں، تاکہ قدیم جمالیاتی اور معاشرتی پہلو محفوظ رہیں۔
یہ فن تعمیر نہ صرف عمارتوں کی خوبصورتی دکھاتا ہے بلکہ سماجی اور ثقافتی کردار بھی رکھتا تھا جیسے راویتی ملاقاتوں کے مقامات جہاں فیصلے ہوتے اور نوجوان اپنے بزرگوں سے رہنمائی حاصل کرتے تھے۔ بحالی کے اس عمل سے نجران کی تاریخی شناخت اور سیاحتی کشش میں اضافہ ہوگا۔
نجران کے قدیم فنِ تعمیر کی بحالی، روایتی شان و شوکت برقرار
