ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث کئی موٹرویز پر آمدورفت روک دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق ایم تھری سمندری سے رجانہ اور ایم فور فیصل آباد سے ملتان تک مکمل بند ہیں، جبکہ ایم فائیو ملتان سے ظاہر پیر تک بھاری گاڑیوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
