وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو اندازہ ہے بانی پی ٹی آئی بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتے اور ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی بالآخر ان ہی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ وزیر اعظم نے اسٹیبلشمنٹ اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد مذاکرات کی پیشکش کی۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق اپوزیشن 5 فروری کو احتجاج کر کے دیکھ لے، اس کے بعد بات چیت پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو خدشہ ہے کہ حکومت ان کی تحریک کو کسی جال میں پھنسانے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ: بانی پی ٹی آئی کا مذاکرات سے گریز، تصادم کی سیاست نقصان دہ ہو گی
