اداکارہ سدرہ نیازی کے ڈرامہ سانول یار پیا کے نئے لُک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ وائرل ویڈیو میں سدرہ سنہرے اور مرون رنگ کی ساڑھی میں نظر آرہی ہیں، جسے دیکھ کر مداحوں نے ان کا موازنہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے کرنا شروع کر دیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سدرہ نیازی کا انداز کترینہ کے مشہور “چکنی چمیلی” لُک سے کافی ملتا جلتا ہے۔ کئی مداحوں نے انہیں ’پاکستانی کترینہ کیف‘ کا لقب دے دیا، جبکہ کچھ نے ان کی خوبصورتی اور اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے مختلف مشہور اداکاراؤں سے بھی موازنہ کیا۔

