کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کے عدالتی حکم پر اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
منتقلی سے قبل رانو کو خصوصی پنجرے میں رکھا گیا جہاں اس کی صحت اور رویے کا جائزہ لیا گیا۔ ریچھ کو کراچی کے فیصل بیس سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔
یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے رانو کی منتقلی کا حکم دیا تھا۔

