سعودی وزارتِ اطلاعات نے ریاض کے السویدی پارک میں ’عالمی ہم آہنگی 2‘ انیشیٹیو کا آغاز کر دیا، جو ’سعودی وژن 2030‘ کے تحت ’کوالٹی آف لائف پروگرام‘ کا حصہ ہے۔ اس ایونٹ کی شروعات ’انڈین کلچر ویک‘ سے ہوئی، جو دس نومبر تک جاری رہے گا۔
اس ہفتے میں بھارتی ثقافت کے رنگ نمایاں ہوں گے، جن میں لوک موسیقی، فیشن شوز، روایتی کھانے، بچوں کے لیے سرگرمیاں اور حنا آرٹ شامل ہیں۔
یہ انیشیٹیو مملکت میں ثقافتی ہم آہنگی، سماجی تعلقات اور عالمی سطح پر مختلف قوموں کے درمیان رابطے کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔
واضح رہے کہ السویدی پارک میں پاکستان کلچر ویک 29 نومبر سے یکم دسمبر تک منایا جائے گا۔

