قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کھیل میں سیاست کی مداخلت پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھنا ضروری ہے تاکہ اس کی اصل روح برقرار رہے۔
وِزڈن کو دیے گئے انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے، آئی سی سی اور قومی بورڈز کو ذمہ داری کے ساتھ تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع دینے چاہییں۔
انہوں نے زور دیا کہ کھیل اتحاد کا ذریعہ ہونا چاہیے، تقسیم کا نہیں، مگر افسوس ہے کہ ایسا نہیں ہو رہا۔

