نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم سیفرٹ انگلی کی چوٹ کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق سیفرٹ کی جگہ مچ ہے کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔
