پنجاب کے کئی علاقوں میں اسموگ کی شدت کم ہوئی ہے مگر لاہور کی فضا اب بھی شدید آلودہ ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی سطح 358 پارٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، جو خطرناک حد میں شمار ہوتی ہے۔
فیصل آباد میں یہ شرح 246، ملتان میں 219 اور گوجرانوالہ میں 195 ریکارڈ کی گئی ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

