وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال میں معاشی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں اور اب معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے تعاون اور پالیسی اصلاحات سے معاشی ترقی کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق افراطِ زر اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ بلیو اکانومی پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

