ذات صلة

جمع

ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہو سکا

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے ٹی ٹوئنٹی...

یو اے ای کی شمالی ریاستوں میں بارش، موسم مزید سرد

متحده عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش کے...

جرمنی میں کرسمس پر بڑی بینک ڈکیتی، کروڑوں یورو غائب

جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں کرسمس کی...

قصیم میں تاریخی گھروں کی بحالی، ثقافتی مراکز نے سیاحت کو نیا رخ دے دیا

سعودی عرب کے قصیم ریجن میں نوجوانوں کی کاوشوں سے قدیم گھروں اور فارم ہاؤسز کو ثقافتی مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جو سیاحوں کے لیے خاص کشش بن گئے ہیں۔

’وژن 2030‘ کے تحت علاقے میں سیاحت اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بڑے منصوبے جاری ہیں۔ ان کے نتیجے میں بریدہ، عنیزہ، الرس اور دیگر کمشنریوں میں تزئین و آرائش کے بعد نئے ریستوران، ہوٹلز اور تفریحی مقامات قائم ہو رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ منصوبے نہ صرف مقامی معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کر رہے ہیں، جبکہ تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔