نیویارک میراتھون 2025 کا اختتام زبردست مقابلے کے ساتھ ہوا، جہاں کینیا کے بینسن کپروٹو نے 2 گھنٹے 8 منٹ 9 سیکنڈ میں جیت اپنے نام کی۔ الیگزینڈر موٹیسو معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔
خواتین کی ریس میں کینیا کی ہیلن اوبیری نے 2 گھنٹے 19 منٹ 51 سیکنڈ میں کامیابی حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ شیرون لوکیڈی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
وہیل چیئر کیٹیگری میں سوئٹزرلینڈ کے مارسل ہوگ اور امریکا کی سوسانہ سکارونی فاتح قرار پائیں۔
50 ہزار سے زائد رنرز نے ایونٹ میں حصہ لیا، جن میں 20 سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے۔ پاکستانی رنر سارہ طہور نے 3 گھنٹے 34 منٹ میں ریس مکمل کرتے ہوئے “سکس اسٹار فنشر” کا اعزاز حاصل کیا۔
