انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کو ترجیح دیتے ہوئے آسٹریلیا کے کئی کرکٹرز نے بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبرداری اختیار کر لی۔
ٹریوس ہیڈ، جوش ہیزل ووڈ، شین ایبٹ اور میچل اسٹارک سمیت اہم کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ کے اگلے راؤنڈ میں حصہ لیں گے تاکہ ریڈ بال کرکٹ کی تیاری مکمل ہو سکے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق تنویر سانگھا کو بھی ون ڈے کپ کھیلنے کے لیے ریلیز کیا گیا ہے، جبکہ بین ڈارشیوس کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔
