امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے واضح کیا ہے کہ امریکا فی الحال کسی جوہری دھماکے کے تجربے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کیے جانے والے تجربات صرف سسٹم ٹیسٹ ہیں جنہیں “نان کریٹیکل ایکسپلوژنز” کہا جاتا ہے — ان میں جوہری مواد کا دھماکہ شامل نہیں ہوتا۔
کرس رائٹ کے مطابق ان ٹیسٹوں کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ جوہری ہتھیار کے دیگر نظام درست طور پر کام کر رہے ہیں یا نہیں، تاکہ کسی حقیقی دھماکے کی صورت میں وہ مؤثر ثابت ہوں۔

