چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جو عناصر ہتھیار اٹھاتے ہیں اور معصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ اس ملک کے دشمن ہیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی اور شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے بھی ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نہتے لوگوں کو قتل کرنے سے بڑا کوئی ظلم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے عوام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور یہ ایک ایسا ظلم ہے جو ملک کی خوشحالی اور ترقی کو تباہ کر دیتا ہے۔
ہتھیار اٹھانے اور معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے ملک دشمن ہیں: بیرسٹر گوہر
