کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مطلوب ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں کی گئی جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔
الليث میں تجرباتی فارم سعودی عرب میں سمارٹ زراعت کا مستقبل
تازه ترین February 3, 2026
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت امیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور زمان ٹاؤن سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امیر اللہ ڈکیتی، چوری، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پولیس پر فائرنگ سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔
دوسری جانب پولیس نے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے لیاری اور سپر ہائی وے سے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔
کراچی: پاک کالونی میں مبینہ مقابلہ، مطلوب ملزم ہلاک
