مشہور میزبان اور اداکار ساحر لودھی نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بتایا کہ ان کی اہلیہ عوامی سطح پر آنے سے گریز کرتی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ کی اپنی الگ شخصیت اور ترجیحات ہیں، وہ میڈیا یا تقریبات میں آنا پسند نہیں کرتیں۔
ساحر کے مطابق شادی کے ابتدائی دنوں میں ان کی اہلیہ چند تقریبات میں شریک ہوئیں، مگر بعد میں انہوں نے خود کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔

