ذات صلة

جمع

جازان کے ساحل: سردیوں میں آرام اور تفریح کے لیے مثالی مقام

جازان ریجن کے ساحل سردیوں میں خاص طور پر...

العلا کے اولڈ ٹاؤن میں ’ساتھ چلو‘ ثقافتی پروجیکٹ کا آغاز

سعودی خاتون البندری بنت ابراہیم نے العلا کے اولڈ...

2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی پاکستانی شخصیات

سال 2025 پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے...

ہالی ووڈ: میل گبسن اور روزالینڈ راس علیحدہ ہو گئے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان...

محمد نواز: پاکستان میں اسپنرز ٹیسٹ میچز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے...

2025 میں مداحوں سے بچھڑنے والی پاکستانی شخصیات

سال 2025 پاکستانی شوبز، میڈیا اور ڈیجیٹل دنیا کے لیے نہایت غمگین اور دل گرفتہ ثابت ہوا۔ اس دوران کئی معروف اور محبوب شخصیات ہم سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئیں، جن کی وفات نے مداحوں، اہلِ فن اور عوام کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا۔

سینئر اداکارہ عائشہ خان جون 2025 میں 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی لاش کراچی کے گلشنِ اقبال میں واقع فلیٹ سے برآمد ہوئی، جہاں وہ تنہا مقیم تھیں۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے فلیٹ کا دروازہ توڑا، اور رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال ایک ہفتہ قبل ہو چکا تھا۔

اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی موت بھی اس سال ایک صدمہ ثابت ہوئی۔ ان کی لاش جولائی میں کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں واقع فلیٹ سے ملی، جبکہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال کئی ماہ قبل ہو چکا تھا۔ وہ گزشتہ سات سال سے تنہا مقیم تھیں، اور ان کی اچانک موت نے شوبز کی دنیا کو چونکا دیا۔

سینئر اداکار انور علی ستمبر 2025 میں مداحوں سے رخصت ہوئے۔ وہ گردوں کی بیماری اور فالج کے شکار تھے، اور طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیے گئے مگر جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین ماڈل ٹاؤن لاہور میں کی گئی۔

نوجوان سوشل میڈیا اور مین اسٹریم سیلیبریٹی عمر شاہ بھی ستمبر 2025 میں انتقال کر گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق رات کے وقت اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد ان کے پھیپھڑوں میں الٹی چلی گئی، جس سے آکسیجن کی کمی ہوئی اور دل کا دورہ پڑ گیا۔

چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ڈیجیٹل کری ایٹر ثناء یوسف مئی 2025 میں اسلام آباد میں قتل کر دی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ملزم نے ان کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ ثناء کو چترال میں ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔

سینئر اداکار جاوید کوڈو اپریل 2025 میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے اور کئی ماہ بستر تک محدود رہیں۔ ان کے بیٹے شیرا معروف کامیڈین ہیں اور نجی ٹی وی کے مشہور پروگرام کا حصہ رہے ہیں۔

مشہور شیف ذاکر قریشی بھی اپریل 2025 میں 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ مصالحہ ٹی وی کے مقبول کوکنگ شوز کے ذریعے گھر گھر جانے جاتے تھے اور طویل عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔

اداکار عزیر عباسی، جو شمون عباسی کے چچا تھے، 30 اکتوبر 2025 کو انتقال کر گئے۔ وہ کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث جانے جاتے تھے، اور ان کے مداح ان کے جانے پر افسردہ ہیں۔

ڈیجیٹل کری ایٹر پیاری مریم 4 دسمبر 2025 کو جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ اپنے وی لاگز میں معصومانہ انداز کے لیے جانی جاتی تھیں اور نوجوانوں میں خاصی مقبول تھیں۔

آخر میں، سینئر اداکارہ اور ماہرِ تعلیم بینا مسرور بھی دسمبر 2025 میں 67 برس کی عمر میں رخصت ہو گئیں۔ وہ بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن اور جانِ جہاں جیسے مشہور ڈراموں کا حصہ رہیں۔

سال 2025 نے نہ صرف شوبز بلکہ ڈیجیٹل دنیا کو بھی صدمے میں مبتلا کیا۔ ان شخصیات کی خدمات اور یادیں ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی